آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کا نشانہ بننے والے پاکستانی کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ جو ہوا اس پر میرے ساتھ ساتھ پوری قوم کو دکھ ہے، کسی قسم کی کوئی ٹینشن نہیں، انشاء اللہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جلد کم بیک کروں
گا۔ جیو نیوز کے دفتر آمد پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی پابندی سے کوئی پریشانی نہیں، اس فیصلے سے وقتی دھچکا لگا تھا، پہلے سے بہتر انداز میں کم بیک کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیریز اہم ہوتی ہے، صرف ورلڈ کپ پر توجہ نہیں۔